موہت سوری نے اپنی نئی فلم کے لئے ادیتی رائے حیدری اور کریتی سینن سے رابطے بڑھا لئے

جمعرات 8 مارچ 2018 13:39

موہت سوری نے اپنی نئی فلم کے لئے ادیتی رائے حیدری اور کریتی سینن سے رابطے بڑھا لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) بالی وڈ ہدایتکار موہت سوری نے اپنی نئی فلم کے لئے ادیتی رائے حیدری اور کریتی سینن سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار موہت سوری ان دنوں نئی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس میں دولڑکے ایک ہی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتے ہیں ، موہت سوری نے فلم کے لئے ادیتی رائے حیدری اور کریتی سینن سے اس حوالے سے ملاقات کی ہے تاہم کریتی سینن ان دنوں فلم ’’ارجن پٹیالہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ، اور اگر ان کے پاس کوئی تاریخ ہوئی تو وہ فلم کا حصہ بنیں گی تاہم تاحال ادیتی رائے حیدری اور کریتی سینن میں سے کسی نے بھی فلم کے حصہ بارے کوئی اعلان نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 13:39:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :