معروف میوزیکل شو "کوک اسٹوڈیو" کی ٹیم میں بڑی تبدیلی

جمعرات 8 مارچ 2018 21:14

معروف میوزیکل شو "کوک اسٹوڈیو" کی ٹیم میں بڑی تبدیلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) پاکستان کے مقبول ترین میوزیکل شو "کوک اسٹوڈیو" کی انتظامیہ نے اہم اعلان کیا ہے۔تخلیقی میوزک کے ساتھ دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑنے والے کوک اسٹوڈیو نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوک اسٹوڈیو کی ٹیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شئیر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ معروف موسیقار ذوہیب قاضی اور علی حمزہ نے کوک اسٹوڈیو کی ٹیم کو بطور پروڈیوسر جوائن کرلیا ہے۔ذوہیب قاضی اور علی حمزہ اس سے پہلے بھی کوک اسٹوڈیو کا حصہ رہے ہیں تاہم اب وہ بطور پروڈیوسر اپنے فرائض سرانجام دیں گی

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 21:14:10