معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی سالگرہ منائی

منگل 20 مارچ 2018 21:38

معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی سالگرہ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے ساتھ دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جس پر مہمانوں نے اداکارہ نیلم منیر کو مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔نیلم منیر کی جانب سے مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور ان کی سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 21:38:38