معروف اداکار کرن پرنجیپ 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بدھ 28 مارچ 2018 22:28

معروف اداکار کرن پرنجیپ 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء)بھارت کے معروف ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے اداکار کرن پرنجیپ اتوار کی صبح محض 26 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ افسوس ناک خبر ان کے ساتھی اداکار نے شیئر کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرن اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرن کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ایک غیرملکی ویب سائٹ کی جانب سے یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرن کی موت شاید نیند میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی۔اداکار کی جواں عمری میں موت پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2018 - 22:28:05