اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوئوں کے روحانی پیشوا کا کردار ادا کریں گے

بدھ 28 مارچ 2018 22:28

اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوئوں کے روحانی پیشوا کا کردار ادا کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوئوں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان سے ہندوئوں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کے لئے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عامر خان نے لاس اینجلس کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی۔ عامر خان نے ویب سیریز کے لئے حامی بھر لی ہے۔سیریز کے لئے عالیہ بھٹ کا نام بھی سامنے آرہا ہے لیکن ان کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 28/03/2018 - 22:28:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :