یامی گوتم کا فٹنس کیلئے ڈانس

جمعہ 30 مارچ 2018 22:16

یامی گوتم کا فٹنس کیلئے ڈانس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے حال ہی میں اپنے آپ کو مزید فٹ اور چاق و چوبند رکھنے کیلئے ایک منفرد انداز اپنایا ہے۔

(جاری ہے)

خبروں کے مطابق اداکارہ یامی گوتم نے اپنی فٹنس کیلئے روٹین میں یوگا سمیت پول ڈانس کا اضافہ بھی کردیاہے۔یامی نے اپنی سماجی رابطہ اکاونٹ پر مداحوں کو اس کی خبر بھی دی ہے۔ وہ جم میں ایکسرسائز کے دوران پول ڈانس کررہی ہیں۔ یامی ان دنوں نئی فلم ' بتی گل میٹرچالو' کی شوٹنگ کررہی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 30/03/2018 - 22:16:03