ٹاپ ماڈل مہرین سیدپنجاب ریونیو اتھارٹی کی ’’برانڈ ایمبیسیڈر‘‘مقرر

منگل 3 اپریل 2018 15:15

ٹاپ ماڈل مہرین سیدپنجاب ریونیو اتھارٹی کی ’’برانڈ ایمبیسیڈر‘‘مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے معروف ماڈل مہرین سید کو ’’برانڈ ایمبیسیڈر‘‘نامزد کردیا،پی آراے ہیڈ کوارٹر آمد پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے مہرین سیدکا استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل مہرین سید ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پنجاب ریونیواتھارٹی کی ‘‘برانڈ ایمبیسیڈر’’نامزد ہوگئی۔

مہرین سید نے جی او آرون میں پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااس موقع پرچیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی ڈاکٹرراحیل احمد،ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر امان انورقدوائی، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ردا قاسم نے مہرین سید کا استقبال کیا۔ مہرین سید کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچرکوپروان چڑھائے بغیر معاشرے میں خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیرنہیں کیا جاسکتا۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 15:15:36

Rlated Stars :