سنجے دت کا 21سال بعد مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام بارے سوال کا جواب دینے سے انکار

اتوار 8 اپریل 2018 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 21سال بعد مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام بارے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دھرما پروڈکشن کی نئی فلم میں دونوں 21سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے، پہلے یہ ہی کردار آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے ادا کرنا تھا لیکن پھر ان کی اچانک موت کے باعث اس کردار کے لئے مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا گیا جس پر سنجے دت نیمادھوری کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

گزشتہ روز سنجے دت نے ایک کرکٹ میچ میں شرکت کی اور میچ سے متعلق کئے گئے سوالوں کا جواب انہوں نے بہت خوشگوار موڈ میں دیا اور اسی دوران ایک صحافی کی جانب سے جب 21 سال بعد مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام بارے سوال کیا گیا تو وہ جواب دیئے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے، ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وقت اشاعت : 08/04/2018 - 12:50:06