مرنے کے بعد سری دیوی کو اعلیٰ ایوارڈ دینے پر ان کے خاندان کا حکومت سے اظہار تشکر
ہفتہ 14 اپریل 2018 20:55
(جاری ہے)
اب مرنے کے بعد سری دیوی کو ایوارڈ دیے جانے پر ان کے شوہر بونی کپور، ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کردیا۔
سری دیوی بونی کپور کے ٹوئٹر ہینڈل سے خاندان کے جاری کیے گئے بیان میں حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے پر جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سری دیوی نہ صرف سپر اسٹار اداکارہ تھیں، بلکہ وہ سپر والدہ اور سپر بیوی بھی تھیں۔بیان کے مطابق سری دیوی نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کے تمام کردار شاندار تھے، جیوری کی جانب سے ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دینا ان کے خاندان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔بیان میں حکومت اور جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھ ہی مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا تھا۔بیان میں بتایا گیا کہ سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے پر ان کا خاندان خوش ہوا، یہ وقت ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کا ہے، اگرچہ وہ جسمانی طور پر ہمارے ساتھ نہیں ہیں، تاہم ان کی میراث ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔۔Famous Showbiz Stars
Arshad Mehmood
Cassie Scerbo
Talat Hussain
Mikaal Zulfiqar
Liana Liberato
Rebecca Romijn
Dilip Kumar
Alyson Hannigan
Afzal mahi
Asin Thottumkal
Amrita Arora
Tara Reid
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ