ایورنیو اسٹوڈیو کے متعدد مسائل کوحل کردیا گیا، زیڈ اے زلفی

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء)ایورنیو اسٹوڈیو میں انتظامی امور کے انچارج زیڈ اے زلفی نے متعدد مسائل حل کر کے اسٹوڈیو کو پرکشش بنا دیا،اب ایورنیو اسٹوڈیو میں نئی فلموں کی تیاریوں کے حوالے سے کام بڑھ رہا ہے اور فلم سازوں کو فلمسازی کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، اسٹوڈیو ذرائع کے مطابق زیڈ اے زلفی نے محض 3 ماہ کے عرصہ کے اندر حالات تیزی سے بہتر کئیے ہیں،زیڈ اے زلفی قبل ازیں بطور فلم ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 14:15:25

Your Thoughts and Comments