خدیجہ کیس کا ملزم بری ہونے پر پاکستانی فنکاروں کی شدید مذمت
فنکاروں کی جانب سیخدیجہ کے ملزم کو بری کرنے کے فیصلے کو طاقت کا کھیل قراردیاجارہا ہے
منگل 5 جون 2018 19:00
(جاری ہے)
اداکارہ ماہرہ خان نے ملزم شاہ حسین کی رہائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے طاقت کا کھیل قرار دیااور کہا اس سے زیادہ اور کچھ طاقتور نہیں کہ لوگ طاقتوروں کے خلاف متحدہوجائیں، خدیجہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
خدیجہ کو انصاف دو۔حمزہ علی عباسی نے نہایت غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا خدیجہ پر چھریوں کے وار کرنے والے ملزم کو لاہور ہائی کورٹ سے بری کردیاگیا ہی کیا یہ سچ ہے، ہمیں خدیجہ کے لیے ایک ہونا ہوگا اور اس کی آواز بنناہوگا۔ ہم خدیجہ کی آواز ہیں۔اداکارہ ماورہ حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو یک طرفہ اورجانبدار فیصلہ قراردیا، کسی پر چھریوں کے 23 وار کرنے والے کے لییسزائے موت سے کم کوئی سزا نہیں کیا طاقت انصاف سے اوپر ہی اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی ملزم کے بری ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا مجھے یقین نہیں آرہا شاہ حسین جس نے اپنی کلاس فیلو کو چھریوں کے 23 وار کرکے زخمی کیا اور اب بری ہوگیا ہے، خدیجہ صحیح تھی انصاف مرگیا، مجھے معاف کردیں یہ ملک ناکام ہوگیا۔ خدیجہ صدیقی کے ساتھ جو آج ہواہے وہ پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے، اس بچی کی ہمت تو قائم ہے، کسی اور کی ہمت نہ ٹوٹ جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکومخاطب کرتے ہوئے کہا خدارا۔۔ عدالتوں کا نوٹس لیجئیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Kelly Reilly
O'Shea Jackson, Jr.
Gurdas Maan
Shehroz Sabzwari
Sana Nawaz
Madiha Rizvi
Nimra Bucha
Emilia Clarke
Neve Campbell
Baber Khan
Hashim Nadeem
Shabbir Jan
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی