گلوکارہ میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم

جمعرات 5 جولائی 2018 18:30

گلوکارہ میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم
لاہور۔5 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) لاہورکی سیشن عدالت نے گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کیخلاف اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران جواب داخل نہ کروانے پر میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم دیدیا، ایڈیشنل سیشن جج لاہور شہزاد احمد نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، تاہم عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا، مختصر سماعت کے بعد عدالت نے طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے گلوکارہ کو 13 اگست کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 18:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :