اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی

جمعرات 25 اپریل 2024 21:46

اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) بالی ووڈ کی ’’ڈمپل گرل‘‘ معروف اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے کے بعد دوبارہ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی۔پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم لاہور 1947 کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم لاہور 1947 سیٹ پر موجود ہوں اور ابھی اس کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں پریتی زنٹا کے ساتھ سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ پریتی زنٹا آخری بار 2018 میں فلم بھیا جی سپر ہٹ میں اداکاری کرتے نظر آئی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی مرکزی کردار سنی دیول نے ہی ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 21:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :