پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی ‘ شفقت چیمہ

منگل 7 اگست 2018 12:52

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی ‘ شفقت چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کے لئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو ہم بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/08/2018 - 12:52:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :