گلوکاری ایک فن ‘سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے‘عابدہ پروین

ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا‘کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے‘انٹرویو

منگل 7 اگست 2018 23:23

گلوکاری ایک فن ‘سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے‘عابدہ پروین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے،ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے ’’آن لائن‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں،بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2018 - 23:23:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :