اطالوی اور فرانسیسی فلموں میں کام کر کے خود کو بلا صلاحیت فنکارہ منوایا ہے ۔ مجھے ورسٹائل اور تخلیقی کردارپسند ہیں۔ مونیکا بیلوسی

بدھ 27 دسمبر 2006 12:12

اٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ مونیکا بیلوسی نے کہا ہے کہ میں نے اطالوی اور فرانسیسی فلموں میں کام کر کے خود کو بلا صلاحیت فنکارہ منوایا ہے اور مجھے ورسٹائل اور تخلیقی کردارپسند ہیں اور میں کئی یاد گار فلموں میں اپنے فن کا جلوہ دکھا چکی ہوں ۔ میرا حسن سحرا انگیز ہے اور میں اپنی اداؤں کا جادو جگانے میں کمال ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں مونیکا بیلوسی نے کہا کہ میں وکالت کے پیشے کو اپنانا چاہتی تھیں لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منطور تھا ۔

(جاری ہے)

حسن و خوبصورتی اور دلکش خدوخال کے باعث مجھے کالج میں ہی ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی لیکن اس وقت میں اس فیلڈ کو جوائن کرنے سے کترا تی تھی تا ہم جب مجھے اچھے مواقع ملے تو میں نے سنجیدگی سے مادلنگ کے متعلق سوچنا شروع کر دیا دوستوں سے صلاح ومشورے کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ ہی دیا ۔

اپنے آپ کو ماڈلنگ میں منوانے کے بعدمیں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کر دی جس کے بعد میں فلمی دنیا سے وابستہ ہوئی۔ کچھ عرصے بعد مجھے فلم ”ڈریکولا میں کاسٹ کیاگیا اس میں میں نے ڈریکولا کی دلہن کا کردار ادا کیا اس فلم نے زبردست بزنس کیا جس کے باعث میں راتوں رات اسٹار بن گئی اور مجھے باصلاحیت اداکارہ تسلیم کر لیا گیا ۔
وقت اشاعت : 27/12/2006 - 12:12:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :