ماڈل واداکارہ ایرج فاطمہ کا شوبز میں واپسی کافیصلہ

امریکہ سے واپسی پر ہدایتکار عابس رضا کی نئی شروع ہونیوالی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے معاہدہ کر لیا

منگل 11 ستمبر 2018 12:12

ماڈل واداکارہ ایرج فاطمہ کا شوبز میں واپسی کافیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) ماڈل واداکارہ ایرج فاطمہ نے شوبز میں واپسی کافیصلہ کر لیا۔ وہ بہت جلد ٹی وی سکرین پردوبارہ جلوہ گر ہونگی۔

(جاری ہے)

ماڈل و اداکارہ ایرج فاطمہ ماڈلنگ کیساتھ ساتھ متعدد ٹی وی ڈراموں میں یاد گار کردار ادا کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت بہت کم عرصے میں ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی تھی تاہم شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ وہ وطن واپس آ چکی ہیں اور انہوں نے امریکہ سے واپسی پر ہدایتکار عابس رضا کی نئی شروع ہونیوالی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے معاہدہ کر لیا ہے جس میں اداکار سرمد سلطان بھی اہم کردارنبھائیں گے۔ ایرج فاطمہ کا کہنا تھا وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو ٹی وی سکرین پر نظر آئینگی۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 12:12:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :