پروڈیوسر یعقوب نور نے اپنی فلم ’’ ہنگامہ ‘‘ کو ڈبے میں بند ہونے کا ذمے دار اداکار ببرک شاہ کو قرار دیدیا

کسی کا نقصان کرنے بارے سوچ بھی نہیں سکتا ، بعض لوگ غیر ذمے دارانہ بیان دیکر عارضی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ‘ببرک شاہ

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:53

پروڈیوسر یعقوب نور نے اپنی فلم ’’ ہنگامہ ‘‘ کو ڈبے میں بند ہونے کا ذمے دار اداکار ببرک شاہ کو قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) فلم پروڈیوسر یعقوب نور نے اپنی فلم ’’ ہنگامہ ‘‘ کو ڈبے میں بند ہونے کا ذمے دار اداکار ببرک شاہ کو قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یعقوب نور نے کہا کہ فلم ’’ہنگامہ ‘‘ میں مجھے اداکار ببرک شاہ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور اسی وجہ سے یہ فلم ابھی ڈبے میں بند پڑی ہے جبکہ ببرک شاہ کا موقف ہے کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ،مجھے صرف اپنے کام سے محبت ہے ، بعض لوگ غیر ذمے دارانہ بیان دیکر اپنے قد کاٹھ کو اونچا کرنے کے چکروں میں ہیں مگر ایسی شہرت حاصل کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کام سے انسان کا نام بنتا ہے کسی کے ساتھ نام جوڑ کر شہرت حاصل کرنا عارضی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام کی عزت کی ہے کیونکہ اسی سے ہمارے گھروں کا چولہا جلتا ہے اور میں کسی کا ایک پیسے کا بھی نقصان کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 14:53:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :