کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن سیزن6 ‘‘میں سیف علی خان اور سارہ علی خان شرکت کریں گے

بدھ 26 ستمبر 2018 12:56

کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن سیزن6 ‘‘میں سیف علی خان اور سارہ علی خان شرکت کریں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن سیزن6 میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن سیزن6‘‘ میں شرکت کریں گے جس میں اداکارہ سارہ علی خان کی فلم ’’سمبا ‘‘ اور ’’کیدار ناتھ ‘‘ کے بارے میں بات کریں گی جبکہکرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن سیزن6‘‘ کی اس قسط کی عکسبندی اکتوبر کے پہلے ہفتے کی جائے گی۔ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’’سمبا‘‘ سے کیا ہے جس میں وہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ،فلم 28 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:56:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :