گلوکارہ عینی طاہرہ نے غصے میں آکر مائیک میزبان کی جانب پھینک دیا

اتوار 30 ستمبر 2018 12:30

گلوکارہ عینی طاہرہ نے غصے میں آکر مائیک میزبان کی جانب پھینک دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2018ء)گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے غصے میں آکر مائیک میزبان کی جانب پھینک دیا ۔ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ تقریب میں ایک گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اس دوران تقریب کے میزبان نے کسی مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے لئے گلوکارہ سے مائیک لینے کی کوشش کی تاہم گلوکارہ نے انہیں مائیک نہ دیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران مبینہ طور پر جب مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی تو عینی طاہرہ نے غصے میں آکر مائیک میزبان کی جانب پھینک دیا جو ان کے چہرے کے قریب سے ہو کر زمین پر جا گرا ۔ اس حوالے سے جب عینی طاہرہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے میزبان کی جانب مائیک نہیں پھینکا ۔میزبان کی جانب سے جاری تقریب کے دوران مجھ سے بار بار مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی ۔
وقت اشاعت : 30/09/2018 - 12:30:18