سدھارتھ ملہوترا نے اپنے افیئر اسکینڈلز پر خاموشی توڑ دی

دھرما پروڈکشن کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں کام نہ ملتا تومیں آج اداکار نہ ہوتا شادی کا فیصلہ کرلیا ہے 40 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی شادی کرلوں گا‘سدھارتھ ملہوترا

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:21

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے افیئر اسکینڈلز پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ایکشن ہیرو سدھارتھ ملہوترا نے پہلی بار اپنے افیئر اسکینڈلز اور شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیانات دیے ہیں۔33 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 40 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی شادی کرلیں گے۔

فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سدرھاتھ ملہوترا نے بتایا کہ کس طرح وہ ایک عام شخص سے اداکار بنے اور پھر کیسے ایک کے بعد ایک فلم کے کامیاب ہونے پر وہ مشہور بنے۔سدھارتھ ملہوترا کے مطابق وہ انتہائی کم عمری میں ہی ممبئی آگئے تھے اور وہ اپنے تمام اخراجات خود کرتے تھے۔ایکشن ہیرو کے مطابق انہیں اداکار بنانے میں کرن جوہر کا ہاتھ ہے، اگر انہیں دھرما پروڈکشن کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں کام نہیں ملتا تو وہ آج اداکار نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

اپنی پہلی فلم کے ساتھ اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی انہوں نے خصوصی بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ تینوں بہترین دوست ہیں۔اس سوال پر کہ کیا وہ بھی عالیہ بھٹ کو محض دوست ہی سمجھتے ہیں یا پھر اس سے آگے کا معاملہ ہے پر سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ بھی اداکارہ کو دوست ہی سمجھتے ہیں۔سدھارتھ ملہوترا نے مہارت سے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے افیئر کی بات کو چھیڑے بغیر کہا کہ وہ ایک دوسرے سے کئی باتیں شیئر کرتے ہیں۔

ایک ساتھ ایک ہی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے کیریئر کا آغاز کرنے اور پھر اب کامیاب بن جانے پر سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ عالیہ اور ورون دھون بھی ان کی طرح اپنا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر وہ تینوں کسی فلم میں نظر آئیں، تاہم ایسا جلد ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:21:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :