دبنگ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت

بدھ 10 اکتوبر 2018 20:41

دبنگ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ ایشوریا رائے پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظرآرہے ہیں۔ماضی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریارائے بچن کے عشق کے قصے زبان زدعام تھیتاہم اس طوفانی اور دھواں دار عشق کا انجام نہایت تکلیف دہ انداز میں ہوا تھا۔

2002 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریارائے نے سلمان خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان انہیں فون کرکے نہ صرف بہت ہی فضول باتیں سناتے ہیں بلکہ انہوں نے مجھ پر میرے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا اور ایک بار تو سلمان خان نے مجھ پر تشدد بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے اس تشدد کے کوئی نشانات میرے جسم پر نہیں آئے اور میں نے ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد میں نے سلمان خان سے تعلقات ختم کرلیے۔اس حوالے سیسلمان خان کے ماضی کے انٹرویوکی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایشوریا پر تشدد سے متعلق وضاحت دیتے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا بہت عرصہ پہلے ایک اور صحافی نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا تو میں نے ٹیبل کو مارنا شروع کردیا اور ٹیبل ٹوٹ گیا، میرے کہنے کا مطلب ہے اگر میں نے واقعی ایشوریا کو مارا ہوتا تو وہ زندہ نہیں بچتیں۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 20:41:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :