سنجے خان کی کتاب زبردست ہو گی، زید خان

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:34

سنجے خان کی کتاب زبردست ہو گی، زید خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار زید خان نے کہا ہے کہ ان کے والد اور اداکار سنجے خان کی سوانح عمر پر لکھی گئی کتاب’’دا بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف ‘‘ زبردست ہو گی جسے وہ پڑھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار زید خان نے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک اپنے والد اور اداکار سنجے خان کی کتاب ’’دا بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘‘ نہیں پڑھی ہے، وہ اپنی کتاب کے متعلق بہت زیادہ محتاط ہیں کیونکہ میرا خیال ہے کہ وہ اس کتاب کے لئے میرا تجسس بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے کہا ہے کہ ان کی زندگی نشیب وفراز سے بھرپور ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کو بادشاہوں کی طرح جیا ہے لہذا میرا خیال ہے کہ ان کی کتاب بہت زبردست ہو گی جسے میں پڑھنے کے لئے بے تاب ہوں۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 14:34:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :