چیف جسٹس پاکستان اسٹیج ڈرامے میں فحاشی اور بیہودگی پر ازخود نوٹس لیں ‘نجم زیدی

اسٹیج ڈرامہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ،توجہ نہ دی تو اد ب و ثقافت کا ایک بڑا باب بند ہو جائیگا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:21

چیف جسٹس پاکستان اسٹیج ڈرامے میں فحاشی اور بیہودگی پر ازخود نوٹس لیں ‘نجم زیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) اداکار نجم زیدی نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان اسٹیج ڈرامے میں فحاشی پر ازخود نوٹس لیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں بیہودگی کے حوالے سے متعدد بار متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا مگر کسی نے بھی توجہ نہیں دی ۔

(جاری ہے)

اب میرے لیے امید کی آخری کرن چیف جسٹس آف پاکستان ہیں جو اسٹیج ڈرامے میں ہونے والی فحاشی اور بیہودگی کو روکنے کے لئے ازخود نوٹس لیں اگر ایسا نہ ہوا تو ادب و ثقافت کا ایک بڑا باب بند ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نا اندیش لوگوں نے اسٹیج ڈرامے کی اصل روح کو بگاڑ کر بازار حسن کی شکل میں لوگوں کے سامنے پیش کرنا شروع کر دیا ہے جس طرح چیف جسٹس نے ملک کے دیگر اداروں میں خرابیاں دور کرنے کے لئے دورے کیے ہیں میری ان سے التماس ہے کہ وہ کسی تھیٹر میں جا کر بھی جائزہ لیں کہ وہاں اسٹیج ڈرامہ ہی ہو رہا ہے یہاں عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 13:21:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :