اداکارہ ہیلی بیری کی پہلی البم ”ہیلی “6فروری کو ریلیز ہو گی

اتوار 31 دسمبر 2006 12:08

ہالی وڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 )اداکارہ ہیلی بیری نے اپنے کیرئیر میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ جلد ہی گلوکارہ بن جائینگی ۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ کی اداکارہ ہیلی بیری نے گزشتہ دنوں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری میں تھوڑا وقفہ دینا چاہتی ہیں تا کہ اپنی پہلی میوزک البم کی تکمیل پر بھر پور توجہ دے سکیں جو 2007ء کے اوائل میں ریلیز کی جائے گی جبکہ انہوں نے اس البم کو اپنے نام سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نام ”ہیلی “رکھا ہے ۔ یہ میوزک البم 9جنوری 2007ء کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب 6فروری کو ریلیز ہو گی ۔

وقت اشاعت : 31/12/2006 - 12:08:45

Rlated Stars :