خواتین کو دھوکہ دینے پر ساجد خان نے خود کو جانورسے تشبیہ دیدی

میں نے بہت سے دلوں کو توڑا ہے اور جھوٹ بھی بہت بولا ہے، بالی ووڈ ہدایت کار

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:53

خواتین کو دھوکہ دینے پر ساجد خان نے خود کو جانورسے تشبیہ دیدی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) خواتین کو دھوکا دینے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر معروف ہدایت کار ساجد خان نے خود کو جانور سے تشبیہ دیدی۔بھارتی فلم نگری کی کئی نامور شخصیات آج کل انڈسٹری میں جاری جنسی ہراسانی کی لہر کی زد میں آچکی ہیں، ان میں ایک نام کوریو گرافر فرح خان کے بھائی اور ہدایت کار ساجد خان کا بھی ہے جن پر یکے بعد دیگرے کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ساجد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خود کو جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک گھٹیا شخص ہیں جنہوں نے خواتین کے ساتھ برا برتاؤ کیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ساجد خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانی کی عمر میں بہت سے تعلقات ہونے کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ میں ایک بہت ہی بڑا کتا اور گھٹیا آدمی ہوں اور میں نے بہت سے دلوں کو توڑا ہے اور زندگی میں بہت جھوٹ بھی بولا ہے۔

(جاری ہے)

ساجد خان نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کی طرح میں نے دوسروں کے ساتھ دھوکا کیا، میں اٴْس وقت اسکرین پر تھا اور ترقی کی جانب بھی بڑھ رہا تھا، میں ہر خواتین کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا یہاں تک کہ نوجوانی کی عمر میں اپنی زندگی میں موجود لڑکیوں کے ساتھ بھی برے رویے کے ساتھ پیش آتا تھا جس پر آج مجھے بہت افسوس ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:53:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :