صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ‘ عابدہ پروین

جمعہ 2 نومبر 2018 15:33

صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ‘ عابدہ پروین
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ،بد قسمتی سے ہم میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، مختلف مسائل کی بناء پر ہمارے مزاج میں چڑ چڑا پن سراعت کر چکا ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے مگر ہم ایک دوسرے کے حقوق دینے کی بجائے ان کے حقوق چھین رہے ہیں اور کوئی شخص بھی غلطی کرنے کے بعد اسکا اعتراف کرنے کے لئے تیار نہیں اور ان ساری چیزوں کی وجہ سے معاشرے میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

عابدہ پروین نے کہا کہ اگر ہم سب اپنی اپنی ذمے داریوں کا احساس کرکے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں تو ہم مہذب معاشرہ بنا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 15:33:41

Rlated Stars :