شاہ رخ خان اور سلمان خان پہلی بار ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے

ہفتہ 3 نومبر 2018 18:47

شاہ رخ خان اور سلمان خان پہلی بار ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلطان سلمان خان پہلی بار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔شاہ رخ اورسلمان خان کے مداح چاہتے ہیں کہ بالی ووڈ کے بڑے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دونوں سپر سٹارز ایک ساتھ نظر آئیں اوراب مداحوں کا یہ خواب پورا بھی ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ خان اورسلمان خان کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی اپنے اگلے پراجیکٹ میں کنگ خان اوردبنگ خان کوکاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، فلم میں دونوں کا کردارمرکزی ہوگا۔ فلم کی کہانی 1991 میں ریلیز ہوئی دلیپ کماراورراجمکار کی فلم ’سوداگر‘ سے اورکسی حد تک شاہ رخ اور سلمان کی زندگی سے ملتی جلتی ہے جس میں دونوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں اوریہ دشمنی ایک بارپھردوستی میں بدل جائے گی۔ پراجیکٹ کا نام اوردیگرکاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی اطلاعات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2018 - 18:47:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :