صائمہ نے انجمن کے خلاء کو پر کیا لیکن صائمہ کا متبادل تلاش کرنیکی کوشش نہیں کی گئی ‘ شیبا بٹ

ْبد قسمتی سے ہمارے اسٹوڈیوز میں رونق کی بجائے ویرانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ‘ سینئر اداکارہ

جمعرات 8 نومبر 2018 12:11

صائمہ نے انجمن کے خلاء کو پر کیا لیکن صائمہ کا متبادل تلاش کرنیکی کوشش نہیں کی گئی ‘ شیبا بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) سینئر اداکارہ شیبابٹ نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے اسٹوڈیوز میں رونق کی بجائے ویرانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، اداکارہ صائمہ نور نے انجمن کے خلاء کو پر کیا لیکن صائمہ کا متبادل تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیبا بٹ نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری سے وابستہ لوگ اس کیلئے سنجیدگی سے سوچ بچار کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو سب سے پہلے انڈسٹری سے جڑے ہوئے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاتا ۔

جب ہم ہماری کوئی سمت ہی نہیںتو انڈسٹری کو درپیش مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے ۔ شیبا بٹ نے کہا کہ صائمہ نور کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے آج پنجابی فلموں کا قحط ہے ۔ اگر ہم نے انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جانا ہے تو ہمیں آج ہی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی تب جا کر آنے والے سالوں میں ہمیں اس کے ثمرات ملیں گے۔
وقت اشاعت : 08/11/2018 - 12:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :