ٹی آر ٹی ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول ، خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار احمد صالح کی فلم ’نائٹ‘ کو دیا گیا

جمعہ 10 نومبر 2023 21:08

ٹی آر ٹی  ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول ، خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار احمد صالح کی فلم ’نائٹ‘ کو دیا گیا
استنبول / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2023ء) ترکیہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی )ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول میں ٹی آر ٹی کا خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار احمد صالح کی فلم ’نائٹ‘ کو دیا گیا۔ استنبول میں ہونے والے فلم فیسٹیول کا انعقاد عالمی انسانی مسائل پر روشنی ڈالنے کے لئے کیا گیا جو فلم سازوں کو ان کے منفرد نقطہ نظر سے انسانی ہمدردی کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک ضروری پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

یہ فیسٹیول استنبول میں پانچ سال سے ٹی آر ٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران شرکاء نے جنگ، تنازعات، خواتین کے حقوق، موسمیاتی بحران سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ فیسٹیول کا مقصد فلم پروڈیوسروں اور صنعت کے پیشہ ور افراد سے رابطہ قائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں دیگر موضوعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جن میں ہجرت کے بحران، ماحولیاتی آلودگی، بھوک، قحط، بے گھری اور غربت شامل ہیں اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیسٹیول میں ٹی آر ٹی کا خصوصی ایوارڈ فلسطینی ہدایت کار احمد صالح کی فلم ’نائٹ‘ کو دیا گیا۔اس موقع پر ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبکی اور ترکیہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز فرحتین التون نے فیسٹیول کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں جیتنے والی فلموں کو ایوارڈز دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی کے جنرل ڈائریکٹر نے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیسٹیول ٹی آر ٹی کے "انسانی مرکز" کے نقطہ نظر کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ کے لوگوں کے خلاف وسیع پیمانے پر قتل عام کر رہا ہے، وہ بلا تفریق مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے، شیر خوار بچوں، عورتوں اور بیماروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر رجب طیب اردوان عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑے ہیں اور انصاف کے لئے پکار رہے ہیں، امن کے لئے کوشش کرنے کے لئے تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اور اپنے اٹل موقف کے ذریعے وہ انسانیت کے وقار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ڈائریکٹر جنرل ٹی آر ٹی نے کہاکہ ترکیہ کے پبلک براڈکاسٹر کے طور پر ہم اپنے تمام ٹیلی ویژن ،ریڈیو چینلز، ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز، موبائل ایپلی کیشنز اور Tabii نامی بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انسانیت کا نقطہ نظر اپناتے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/11/2023 - 21:08:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :