امیتابھ بچن کی مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی ؐ پر مبارکباد ، پیغام میں مسجد نبویؐ کی تصویر شیئر کی

منگل 20 نومبر 2018 22:53

امیتابھ بچن کی مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی ؐ پر مبارکباد ، پیغام میں مسجد نبویؐ کی تصویر شیئر کی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) بالی ووڈ سٹار بگ بی امیتابھ بچن نے مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مسلمانوںکو جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ منایا جائے گا۔اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے مسجد نبویؐ کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ان کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کا پیغام دیئے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی انہیں اور تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 22:53:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :