شاہد کپور کے فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کے حلیے کی تصاویر لیک

جمعرات 22 نومبر 2018 13:37

شاہد کپور کے فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کے حلیے کی تصاویر لیک
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک’’ کبیر سنگھ ‘‘ کے حلیے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور کامیاب تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ریمیک’’کبیر سنگھ ‘‘ میں کیارا ایڈوانی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کے عکسبندی کے دوران شاہد کپور کے حلیے کی تصاویر ٹویٹر پر لیک ہوئی ہیں جس میں شاہد کپور گھنی ڈارھی، کالے رنگ کی شرٹ اور جینس میں دکھائی دیئے گئے ہیں۔ شاہد کپور فلم میں کبیر سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 13:37:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :