بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا اتنا مہنگا پڑا کہ ہسپتال جانا پڑگیا

تمام تر علاج کے بعد سنیل شیٹھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کو کرکٹ کھیلنا اتنا مہنگا پڑا کہ انہیں ہسپتال جانا پڑگیا۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں ایکشن ہیرو سمجھے جانے والے اداکار سنیل شیٹھی کرکٹ کے میدان میں ڈھیر ہو گئے ،ْاداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ جیسے کھیل کا شوق رکھنے والے سنیل شیٹھی میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی کے ساتھ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب وہ ممبئی میں اپنے شوق کے مطابق کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

حریف ٹیم کے بیٹسمین کی جانب سے بال کو ہٹ کیا گیا جسے کیچ کرنے کے چکر میں سنیل شیٹھی کا پاؤں سلپ ہو گیا اور وہ منہ کے بل گرگئے۔سنیل شیٹھی کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اٴْن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،ْخوش قسمتی سے سنیل شیٹھی کو بڑی چوٹ نہیں آئی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اندرونی چوٹ کے باعث اداکار کے منہ کے ٹشوز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہے۔تمام تر علاج کے بعد سنیل شیٹھی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اداکار کو چوٹ ٹھیک نہ ہونے تک مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 15:04:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :