اداکارہ سینڈرا او اور کامیڈین اینڈی سیمبرگ گلوڈن گلوب ایورڈز 2019 کے میزبان ہوں گے

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:09

اداکارہ سینڈرا او اور کامیڈین اینڈی سیمبرگ گلوڈن گلوب ایورڈز 2019 کے میزبان ہوں گے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) کینیڈین اداکارہ سینڈرا او اور امریکی کامیڈین اینڈی سیمبرگ گلوڈن گلوب ایورڈز 2019 کی میزبانی کریں گے۔ دونوں اداکار پہلی مرتبہ گولڈن گلوب فلم ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

گولڈن گلوب کے لئے نامزدگیوں کا اعلان آج متوقع ہے جبکہ ایورڈز دینے کی سالانہ تقریب 6 جنوری کو بیورلے ہلز کیلی فورنیا میں ہو گی جس کے ساتھ ہی ہالی وڈ میں ایورڈز سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔ اداکارہ سینڈرا او کو ٹیلی وژن ڈرامہ گرے ایناٹومیسے شہرت حاصل ہے جبکہ سیمبرگ سیچرڈے نائٹ لائیو کے کاسٹ ممبر اور کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن ان کی وجہ شہرت ہے۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 17:09:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :