ملائیکہ اروڑا لیک می فیشن ویک سمر ریزارٹ کے لئے ماڈلز ک آڈیشنز میں جج ہوں گی

پیر 10 دسمبر 2018 12:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ماڈلنگ کا ہمیشہ خاص مقام رہے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑا 2019ء کے لیک می فیشن ویک سمر ریزارٹ کے لئے ماڈلز کی14دسمبر کو ہونے والے آڈیشنز میں ججز میں شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں ماڈلنگ کا ہمیشہ خاص مقام رہے گا جس سے انڈسٹری میں ان کے سفر کا آغاز ہوا اور بطور ماڈل ابتدائی دنوں کی بہت زیادہ یادیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماڈلز کو وہ سب کچھ سکھائیں گی جو انہوں نے اپنے استادوں سے سیکھا ہے اور لیک می فیشن ویک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ماڈل بننے کے خواہشمند اور نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:28:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :