آج شوبز میں آنیوالوں کو ماضی کی طرح زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا‘ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

منگل 25 دسمبر 2018 13:36

آج شوبز میں آنیوالوں کو ماضی کی طرح زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا‘ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ آج شوبز میں آنے والوں کو ماضی کی طرح زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،پہلے دور میں والدین ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہوتے تھے جبکہ آج والدین اپنے بچوں کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں،اپنے پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھ کر گیت پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ جب میں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو سب سے پہلے گھر والوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں پر عزم رہا اور کامیاب ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت مشکلات کے بعد کامیابی کی سیڑھی چڑھااور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ میرا یقین ہے کہ ہر آسانی سے پہلے مشکل آتی ہے اور جو اس میں ثابت قدم رہے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ انہوںنے مزید کہا کہ مجھے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے ہمیشہ محبت ہی ملی ہے اور یہ میری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 13:36:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :