جیکولین فرننڈس نے کرسمس یتیم بچوں اور کینسر کے مریضوں کے ساتھ منائی

منگل 25 دسمبر 2018 14:03

جیکولین فرننڈس نے کرسمس یتیم بچوں اور کینسر کے مریضوں کے ساتھ منائی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) بالی وڈ کی سری لنکن نژاد اداکار جیکولین فرنینڈس نے کرسمس یتیم بچوں اور کینسر کے مریضوںکے ساتھ منائی۔جیکولین کا کہنا ہے کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے کا نام ہے اس لئے انہوں نے اس موقع کی ابتداء نیکی سے کرنے کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کرسمس سے قبل کی شام متعدد یتیم خانوں کو دورہ کیا اور سانتا کلاز کا روپ دھار کر بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ذرائع کے مطابق جیکولین بچوں کے ساتھ ناچتی اور گاتی بھی رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول کی اہمیت پر بات بھی کی۔اس دوران اداکارہ کینسر ہسپتال بھی گئیں اور وہاں داخل مریضوں کی دلجوئی کی اور مریض بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

وقت اشاعت : 25/12/2018 - 14:03:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :