بغیر اجازت فلم کا نام ’’سری دیوی‘‘رکھنے پر بونی کپور کا فلمسازوں کو قانونی نوٹس

بالی اداکارہ پریاپرکاش واریئر فلم’’سری دیوی بنگالو‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں

منگل 15 جنوری 2019 13:57

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور نے بغیر اجازت اپنی اہلیہ سری دیوی کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر فلمسازوں کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔گزشتہ برس ا?نکھ مارنے والی ویڈیوسے مشہور ہونے والی اداکارہ پریاپرکاش واریئر فلم’’سری دیوی بنگالو‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں۔ حال ہی میں پریا نے اپنی فلم کی ٹیزرلانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی کا رخ کیا تاہم ان کی پہلی ہی فلم مشکلات کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’سری دیوی بنگالو‘‘ میں پریا پرکاش واریئرایک کامیاب لیکن تنہا اداکارہ کا کردارنبھارہی ہیں، ٹیزر میں اداکارہ کی باتھ ٹب میں موت کا سین بھی اسی طرح دکھایا گیا ہے جس طرح سری دیوی کی موت واقع ہوئی تھی۔ لہٰذا سری دیوی کے شوہربونی کپورنے ’’سری دیوی بنگالو‘‘ کے فلمسازوں اور ہدایت پرسانتھ ممبولی کو ان کی اجازت کے بغیر ان کی اہلیہ کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔فلم’’سری دیوی بنگالو‘‘کے ہدایت کارپرسانتھ ممبولی نے بونی کپورکی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی بہت عام نام ہے، اورمیری فلم کا کردار بھی ایک اداکارہ کا ہے تاہم ہم اس نوٹس کا جواب دیں گے۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 13:57:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :