شلپاشیٹھی کندرا جلد ہی اپنی ہیلتھ ایپ لانچ کریں گی

منگل 22 جنوری 2019 12:23

شلپاشیٹھی کندرا جلد ہی اپنی ہیلتھ ایپ لانچ کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ شلپاشیٹھی کندرا جلد ہی اپنی ہیلتھ ایپ متعارف کروائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہ شلپاشیٹھی کندرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ہیلتھ ایپ لانچ کریں گی۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ صحتمند زندگی کے لئے متوازن غذا بہت ضروری ہے اور اس معاملے میں ماہر غذائیت ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ڈائیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 70فیصد فوکس متوازن غذا اور 30فیصد فوکس ورزش پر ہوتا ہے اور یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 12:23:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :