میرے لئے فلم کا چھوٹا یا بڑا بجٹ کوئی معنی نہیں رکھتا، سوناکشی سنہا

منگل 22 جنوری 2019 14:42

میرے لئے فلم کا چھوٹا یا بڑا بجٹ کوئی معنی نہیں رکھتا، سوناکشی سنہا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ان کے لئے چھوٹے یا بڑے بجٹ پر مبنی فلم میں کام کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ وہ معیاری سکرپٹ کو فوقیت دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ایک انٹرویو میں چھوٹے یا بڑے بجٹ پر مبنی فلموں میں کام کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ کی فلم بڑے بجٹ پر مبنی ہے یا چھوٹے بجٹ پر ، اگر فلم کا سکرپٹ اچھا ہے اور اگر منفرد مواد پر مبنی ہے تو یقیناً ایسی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:42:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :