موسیقی سے وابستہ لوگوں کو وہ مقام نہیں ملا جو انہیں ملناچاہئے،جوجی علی خان

جمعہ 1 فروری 2019 12:17

موسیقی سے وابستہ لوگوں کو وہ مقام نہیں ملا جو انہیں ملناچاہئے،جوجی علی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،بائو اصغر) معروف گلوکاروقوال جوجی علی خان نے کہا ہے کہ کلاسیکل گلوکاروں کو وہ مقام نہیں دیا جن کے وہ حقدار ہیں اور نہ ہی ہم نے موسیقی کو اہمیت دی ہے۔ ہماری موسیقی بہت اچھی ہے اس کو ختم ہونے سے بچایا جائے،ان خیالات کا اظہارجوجی علی خان نے با ؤ جی سے گفتگومیں کیا،انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موسیقی کی تعلیم دی جائے اور گلوکاروں کو تحفظ دیا جائے انہیں نوکریاں دی جائیں ریڈیو ٹی وی اور دیگر ثقافتی اداروں میں کلاسیکی پروگرام شروع کئے جائیں۔

جوجی علی خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا ادارہ ہوناچاہئے جوگلوکاروں کی کیٹیگریاں بنائے ان کی رجسٹریشن کرے اور پھر اندرون اور بیرون ملک پروگراموں کیلئے گلوکاروں کی بکنگ کر ے اور اس ادارے کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

گلوکاروں کو میڈیکل اور دیگر سہولتیں دی جائیں تاکہ یہ لوگ اپنے اصل میوزک کلاسیکی موسیقی کو بچا لیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی ویژن کا دور ہے ٹی وی چینلز ہر وقت سنسنی خیزی پھیلاتے ہیں کچھ وقت موسیقی کو بھی دے دیں اور موسیقی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کریں جب عوام میں موسیقی کا شعور بیدار ہو گا تو موسیقی خود بخود ترقی کرے گی۔جوجی علی خان نے کہا کہ ہمارے ہاں موسیقی اور فن گائیکی سے وابستہ لوگوں کو وہ مقام نہیں دیا جا رہا ہے جو انہیں دینا چاہئے مجھے لوگ کہتے ہیں کہ اب لوگ کلاسیکی موسیقی نہیں سنتے۔ میں انہیں کہتا ہوں کہ اگر سنائیں گے تو سنیں گے ناں مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کلاسیکی موسیقی کو عروج ملے گا۔
وقت اشاعت : 01/02/2019 - 12:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :