صنم بلوچ کا مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کی بجائے ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

کئی فلموں کی آفرزبھی ہیں،ڈرامہ سیریل کے بعد فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کروں گی، صنم بلوچ

ہفتہ 2 فروری 2019 12:39

صنم بلوچ کا مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کی بجائے ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) اداکارہ صنم بلوچ نے ایک بار پھر مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کے بجائے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے 2 سال قبل ڈرامہ سیریل ’تیری رضا ‘میں کام کیا تھا ،اب انہوں نے ایم ڈی پروڈکشنز کے بینرتلے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ’خاص ‘سائن کی ہے ،جس میں وہ اداکار علی رحمن خان کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ کئی فلموں کی آفرزبھی ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے بعد فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کروں گی۔

وقت اشاعت : 02/02/2019 - 12:39:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :