کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کو بچیوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم

پیر 11 فروری 2019 17:11

کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کو بچیوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) فیملی عدالت نے اسٹیج کے سینئر کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کو بچیوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔فیملی عدالت میں طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے بچیوں کے خرچے کا کیس دائر کر رکھا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہا، بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت سابق شوہر سے بچوں کو خرچہ ادا کروانے کا حکم جاری کرے۔ جس پر فیملی عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 17:11:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :