ملتان کی حسینائیں فرح خان اور کومل خان کل سے شالیمار تھیٹر میں جلوے دکھائیں گی

جمعرات 14 فروری 2019 13:27

ملتان کی حسینائیں فرح خان اور کومل خان کل سے شالیمار تھیٹر میں جلوے دکھائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) ملتان کی حسینائیں فرح خان اور کومل خان آج (جمعہ ) سے شالیمار تھیٹر میں اپنے جلوے دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے فرح خان اور کومل خان کو اپنے آج (جمعہ ) سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ گھر سے بازار تک ‘‘میں کاسٹ کیا ہے جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صائمہ خان ، سنہری خان ،سونو بٹ ،عمران شوکی ،مختار چن ،گڈو کمال ،اسد مکھڑا ،ندیم لہری اور کاشف چن شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/02/2019 - 13:27:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :