تعلیم کے ذریعے معاشرے میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ، ایم اے تبسم

اتوار 17 فروری 2019 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) تعلیم ہی کے ذریعے معاشرے میں انقلاب برپاء کیا جاسکتا ہے ، آج کے نوجوانوں کو جتنا باصلاحیت دیکھا ہے اس کی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی ہے ،ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی ،کالم نگاروشاعرایم اے تبسم نے گزشتہ روزمقامی سکول میں سالانہ تقریب انعامات کے موقع پر شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور جذبے سے ہی سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے ، اور یہی بات طلباء میں بہ اتم موجود ہے ، ایم اے تبسم نے کہاکہ تعلیم ہی وہ شعبہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں ، آج کا دور ہتھیار کا نہیں بلکہ قلم کا ہے ، قلم ہی کے ذریعے ہم دنیاء میں ایک نامور قوم کے طور پر ابھر کرسامنے آسکتے ہیں ،آج کے نوجوان کافی باصلاحیت ہیںان کے الفاظ میں جس طرح کا ربط تسلسل سے ملتا ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے ، اب ہمیں کسی بھی طرح فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے لئے سب کچھ تعلیم ہی ہے تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو روشن کرسکتے ہیں ، ہمیں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی وہ کسی بھی طرح کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ جب ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تویقینا وہ تعلیمی بلندیوں کو چھونے کے قابل ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/02/2019 - 12:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :