سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے دوسال بیت گئے۔فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں ’رانی‘،’گڑیا‘،’سراغ زندگی‘، ’کاغذ کی ناؤ‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔ وہ 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 13:10:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :