اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کا بے چینی سے انتظار ہے ،سنگیتا

ہفتہ 2 مارچ 2019 16:35

اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کا بے چینی سے انتظار ہے ،سنگیتا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) معروف فلم ایکٹر و ہدایت کارہ سنگیتا نے کہاہے کہپیاری ماں میری زندگی کا یاد گار ڈرامہ ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے آنسو نکل آئے تھیپاکستان میں اسٹیج ڈرامے ایک بار پھر سے عروج کی جانب آرہے ہیں،اس بار کراچی آرٹس کونسل میںپانچ اپریل کو آنے والے اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کا بہت بے چینی سے انتظار ہے یہ وہ ڈرامہ ہے جو بڑے بڑے اسٹیج ڈراموں کو پیچھے چھوڑ جائے گااس اسٹیج ڈرامے میں دور حاضر کی تمام تکنیکی اور جدت کا استعمال کیا گیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روزآرٹس کونسل کراچی میں فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں کیاان کا کہنا تھا کہ میری عوام سے پرزوراپیل ہے کہ وہ آرٹس کونسل کراچی میںپانچ اپریل سے 21اپریل تک لگنے والے اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کو ضرور دیکھیں میں خود اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کیونکہ زاہد شاہ کے اسٹیج ڈرامے نہ صرف بہترین ہوتے ہیں بلکہ ان میں اس قدر اصلاحی پہلو ہوتے ہیں کہ انہیں آپ اپنی پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں،انہوںنے کہا کہ زاہد شاہ خو د بھی میرے ساتھ بطور اداکار کام کرچکے ہیں میں نے زاہد شاہ کے اسٹیج ڈرامے پیاری ماں میں ایک لازوال کرداراداکیا،جس میں زاہد شاہ نے میرے ساتھ بیٹے کا کرداراداکیا جو اپنی مثال آپ تھا جبکہ اس میں میرے ما ں کے کردار کو عوام کی ایک بڑی تعداد نہ صرف سراہا بلکہ اس ڈرامے کو لوگوں نے باربار آکر دیکھا جبکہ زاہد شاہ کے ایک اور ڈرامہ مسٹر ڈون میں بھی میراکردار لازوال تھا میں نے ان کے ساتھ جسقدربھی کام کیا بہت اچھا لگا ،انہوںنے کہا کہ معروف پروڈیوسر اور کئی کامیاب اسٹیج ڈراموں کے خالق زاہد شاہ کو اس صدی کابہترین پروڈیوسرو رائیٹر ڈائریکٹر کہا جائے تو کم نہ ہوگا کیونکہ تھیٹر کی بقاء اور فنکاروں کو عزت دینے میں جو کردار زاہد شاہ کا ہے اسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ،انہوںنے مزید کہاکہ زاہد شاہ نے ہمیشہ فنکاروں کو عزت دی ہے اوران کا کام ہی ان کی اصل پہچان ہے ۔

وقت اشاعت : 02/03/2019 - 16:35:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :