دل میں اب کوئی خواہش نہیں ، دعا ہے خدا آخرت اچھی کرے ‘بشریٰ انصاری

میں نے مطمئن اور پرسکون زندگی گزاری ہے ،جو شہرت ،عزت ملی اس پر خدا کی شکر گزار ہوں

منگل 5 مارچ 2019 13:19

دل میں اب کوئی خواہش نہیں ، دعا ہے خدا آخرت اچھی کرے ‘بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے مطمئن اور پرسکون زندگی گزاری ہے ،دل میں اب کوئی خواہش باقی نہیں ،بس خدا سے یہی دعا ہے کہ وہ میری دنیا اور آخرت اچھی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جس قدر کام کیا اس کو بے حد سراہا گیا اور خاص طور پر مجھے طنزو مزاح ، مزاحیہ ڈراموں اورشوز میں لازمی جز تصور کیا جاتا تھا اور میں نے بھی اپنی بھرپور فنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ،خدانے مجھے وہ عزت اور مقام کا درجہ دیا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی ۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے جس قدرکامیابی ملی وہ میرے علم میں بھی نہیں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے بچوں کی شادیوں سے بھی سبکدوش ہوچکی ہوں اور اب اپنی زندگی بہت اچھے اندازمیں گزار رہی ہوں ۔
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 13:19:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :