کرنسی سمگلنگ کیس ،کسٹم کورٹ نے عدم پیشی پر ایان علی کو اشتہاری قراردیکر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا

ہفتہ 9 مارچ 2019 12:21

کرنسی سمگلنگ کیس ،کسٹم کورٹ نے عدم پیشی پر ایان علی کو اشتہاری قراردیکر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیرحاضر رہی جبکہ ملزمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہو ا۔

عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ ایان علی کی جائیدادکی تفصیلات دی جائیں، بتایاجائے اشتہارملزمہ کے گھرپرلگایایانہیں،ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو دوماہ کا وقت دے چکے مگروہ پھر بھی نہیں آئیں۔عدالت نے کہا کہ ایان علی نے جوپتہ دیاوہ کراچی کی نجی سوسائٹی کاہے۔کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہوں کوشہادتیں قلمبندکرنے کیلئے 16 مارچ کوبلایا جائے۔

وقت اشاعت : 09/03/2019 - 12:21:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :