ندا چوہدری ’’آج‘‘سے شالیمار تھیٹر لاہور میں پرفارم کرینگی

سٹیج ڈرامہ’’ہائے نی میرا کوکا‘‘کے رائٹر و ڈاریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 14:08

ندا چوہدری ’’آج‘‘سے شالیمار تھیٹر لاہور میں پرفارم کرینگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) ندا چوہدری ’’کل‘‘سے شالیمار تھیٹر لاہور میں پرفارم کرینگی،تفصیلات کے مطابق بیدیاروڈ لاہور پہ واقع شالیمار تھیٹر میں کل 22مارچ سے نیا ڈرامہ’’ہائے نی میرا کوکا‘‘پیش کیا جائے گا جس میں پاکستا ن کی معروف اداکارہ ندا چوہدری مرکزی کردار ادا کرینگی ،اس ڈرامے کے رائٹر و ڈاریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہے،کاسٹ میں ندہ چوہدری کے علاوہ سنہری خان ،شیلا چوہدری ۔

(جاری ہے)

پنکی پری،سلک ،نور پری،چاند برال ،مختار چن،اسد مکھڑا۔شجر عباس،افشان چیمہ،شاہد نوشادودیگر فنکار شامل ہیں ،یاد رہے عرصہ دراز کے بعد ندا چوہدری شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرنے جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 21/03/2019 - 14:08:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :